راولپنڈی،غیر قانونی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف آپریشن،تعمیرات مسمار

راولپنڈی،غیر قانونی نجی ہائوسنگ  سوسائٹی کیخلاف آپریشن،تعمیرات مسمار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع بندہ نگیال، دھمیال روڈ راولپنڈی میں واقع چنار ویلی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کی۔

غیر قانونی ترقیاتی سرگرمیوں بشمول غیر مجاز پلاٹنگ، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا، گھروں کی غیر قانونی ڈی پی سی اور باؤنڈری والز بھی گرا دی گئیں۔ انفورسمنٹ سکواڈ نے ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تمام تعمیراتی سرگرمیاں بند کریں اور بغیر کسی تاخیر کے متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے واضح کیا کہ آر ڈی اے کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا غیر مجاز ترقی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں