راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز کا خدمت مرکز، تھانوں کا دورہ، ریکارڈ کا جائزہ
راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کا خدمت مرکز لیاقت باغ، تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ، خدمت مرکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔
تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کے دورے کے دوران زیر تفتیش مقدمات، تھانہ اور حوالات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔