مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ، آئین سازی بارے بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ کے طلبا و طالبات کے 46رکنی وفد نے جبکہ سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبا کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفود نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفود کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔