انتخابات سے قبل ن لیگ گلگت بلتستان کے تمام گروپس متحد

انتخابات سے قبل ن لیگ گلگت  بلتستان کے تمام گروپس متحد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں بڑی پیش رفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کروادیئے ،مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے تمام گروپس نے آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔۔۔

 اس حوالے سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ نے شرکت کی ،وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے ، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے۔ ، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ، اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا، میں خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں، وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہاکہ ہمارے دل صاف ہیں، ہم مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں،اجلاس سے قبل انجینئر امیر مقام کی دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئیں ،اجلاس کے بعد دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں