ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ،مصدق ملک
چھوٹے ڈیم ضروری ، درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں عام آدمی کی معیشت پر وار ہے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز بنانا مستقبل کے لئے اہم ہے ،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ویٹ لینڈ کے تحفظ سے جیتی جا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنارہ پارک جناح روڈ بنی گالہ میں ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کاربن کو ختم کرنے کے لئے ہمیں درخت اور پانی کے ذخائر کے کنارے ویٹ لینڈ( دلدلی زمین) کا تحفظ کرنا ہو گا، ویٹ لینڈز تباہ ہوں گے تو روزگار ختم ہوگا،درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں عام آدمی کی معیشت پر وار ہے ۔،گلیشیئرز کا پگھلا قدرتی آفات کو جنم دے رہا ہے ،ویٹ لینڈ کا تحفظ گلوبل وارمنگ سے موثر مقابلہ ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ویٹ لینڈ کے تحفظ سے جیتی جا سکتی ہے ۔