درختوں کی کٹائی روکنے کے حکم میں 13فروری تک توسیع
لندن میں پانچ سو سال پرانے درخت اب بھی موجود ہیں:جسٹس خادم سومرو
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی روکنے کے حکم امتناع میں 13فروری تک توسیع کر دی۔ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں سماعت ہوناتھی لیکن وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ سی ڈی اے وکیل نے روسٹرم پر آ کر کہاکہ اسلام آباد میں معرکہ حق کی یادگار بنے گی اس لیے درخت کاٹے گئے ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا لندن میں پانچ سو سال پرانے درخت اب بھی موجود ہیں، آج وقت کی کمی کے باعث کیس نہیں سن سکتے ، درختوں کی کٹائی سے متعلق کتنے کیسز ہیں ، وکیل نے بتایاکہ تین کیسز ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ وکیل صاحب کو اگلی تاریخ دے دیں تاکہ کیسوں کو تفصیل سے سن لیں۔