ترقیاتی اور انتظامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، پولیس ویلفیئر، قانونی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور انتظامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور مختلف شعبہ جات کے مابین مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے فورس کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ عوامی سہولت، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔