آئی ڈی سی کو بہترین خدمات پر پی این آر اے کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ریڈی ایشن سیفٹی اور اعلیٰ ترین ریگولیٹری کمپلائنس میں مثالی کارکردگی کے اعتراف میں۔۔۔
اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کو سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن سے نوازا گیا، جس کے ساتھ IDCکو یہ امتیاز بھی حاصل ہوا کہ وہ پاکستان کا پہلا تشخیصی ادارہ بن گیا ہے جسے PNRAکی جانب سے اس نوعیت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر رضوان اپّل بانی چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وصول کیا۔