ٹی سی ایس اور نِپون ایکسپریس گروپ کی لاجسٹکس ، تجارتی روابط کیلئے سٹرٹیجک شراکت داری
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان کے معروف اور قابل اعتماد لاجسٹکس ادارے ٹی سی ایس گروپ نے جاپان کے نِپون ایکسپریس سے سٹرٹیجک شراکت داری کرلی ہے، جو نِپون ایکسپریس ہولڈنگ، اِنک کا ذیلی ادارہ ہے۔
اس اشتراک کے تحت نِپون ایکسپریس گروپ نے ٹی سی ایس لاجسٹکس میں اقلیتی حصص حاصل کرلیے ہیں۔اس شراکت داری سے پاکستانی کاروباری اداروں اور صارفین کو نِپون ایکسپریس گروپ کی وسیع عالمی موجودگی کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں تک بہتر اور موثر رسائی حاصل ہوگی، ٹی سی ایس گروپ کی صدر سائرہ اعوان نے کہا کہ نِپون ایکسپریس کے ساتھ شراکت داری ٹی سی ایس اور پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔