امن و امان ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے ،ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے۔۔۔
پولیس کی مختلف ٹیموں کو بریفنگ دی اور کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جانفشانی اور مستعدی سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، عوام کی آسانی اور متبادل راستوں سے متعلق بروقت رہنمائی فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔