انسداد پولیو مہم ،پہلے دن ایک لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

 انسداد پولیو مہم ،پہلے دن ایک لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

بس اڈوں، عوامی مقامات، سکولوں اور ہسپتالوں میں پولیو ٹیمیں تعینات ہیں ،ڈی سی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل ہو گیا ہے ،مجموعی ہدف کا 33 فیصد حاصل کرتے ہوئے ایک لاکھ 52 ہزار 906 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کے اجلاس میں پہلے روز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ مہم کے دوسرے روز کے حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی مارننگ اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ کہ پولیو ورکرز دارالحکومت کے ہر گھر اور ہر بچے تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام اہم مقامات بشمول بس اڈوں، عوامی مقامات، سکولوں اور ہسپتالوں میں پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں