ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔
انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی پی شکایت سیل1715- پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے، اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے ،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔