بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، آئیسکو چیف

 بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، آئیسکو چیف

مختلف کارروائیوں میں 3223بجلی چور گرفتار،56کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے

   اسلام آباد(دنیا رپورٹ )چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے آئیسکو ریجن میں انسداد بجلی چوری مہم کے بارے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کے ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف ایک منظم کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے۔ ستمبر2023سے جاری کارروائیوں کے دوران6ہزار533 بجلی چوروں کو آئیسکو کی آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ٹیموں نے پکڑا۔ بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے ۔ ملوث افراد کو56کروڑ49لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ،3ہزار223 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ متعد د ٹرانسفارمرز اور میٹر منقطع کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں