مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے مائیکرو اسکولنگ سسٹم کا آغاز

مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے مائیکرو اسکولنگ سسٹم کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں مائیکرو اسکولنگ سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

اس انقلابی تعلیمی اقدام کے تحت متوسط اور کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری اور مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر مرکزی رہنماء نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی جیسے عظیم مگر تعلیمی ناانصافی کے شکار شہر میں مائیکرو اسکولنگ سسٹم ایک نئی امید نیا راستہ اور نئی سوچ کی علامت بن کر سامنے آیا ہے ۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ان علاقوں میں علم کی روشنی پہنچانا ہے جہاں سرکاری تعلیمی نظام ناکام جبکہ نجی تعلیم عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایم کیو ایم پاکستان شہری بچوں کو پسماندگی محرومی اور لاعلمی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں