نہتے کشمیریوں کا 10 لاکھ قابض بھارتی فوجیوں سے مقابلہ ،مشعال ملک

نہتے کشمیریوں کا 10 لاکھ قابض بھارتی فوجیوں سے مقابلہ ،مشعال ملک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اور پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کو مقبوضہ وادی میں بھارتی جبر و ستم کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز بلند کرنے والوں کو قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا ہے ۔ انسانی حقوق معطل ہیں۔ ہزاروں کشمیریوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ نہتے کشمیریوں کا 10لاکھ قابض بھارتی فوجیوں سے مقابلہ ہے ۔ یسین ملک کال کوٹھڑی میں بند ہیں۔ وہ تحریک آزادی کی روح ہیں۔ کشمیری برادری کی آزادی کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی کااہتما م بھی کیا گیا اور شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں