ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ،معیارپر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ،معیارپر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر

آئیسکو، واسا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل لائنز کا کام 20فروری تک مکمل ہوجائیگا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کمرشل مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور تکمیل کی صورتحال کا معائنہ کرنا تھا۔ کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت راجہ بازار و کمرشل مارکیٹ میں آئیسکو، واسا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل لائنز کو انڈرگراؤنڈ کیا جا رہا ہے ، 20 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں