ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن راولپنڈی کا خصوصی اجلاس آج طلب

ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن  راولپنڈی کا خصوصی اجلاس آج طلب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن راولپنڈی ڈویژن کا خصوصی اجلاس آج 9فروری کو طلب کر لیا گیا۔

 اجلاس میں مرکزی جنرل کونسل اور یونین کے مرکزی قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ پشاور، راولپنڈی، لاہور، سکھر، کوئٹہ اور کراچی سے عہدیداران کی آمد بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں یونین کی بقا، تنظیمی معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں