راولپنڈی ،شہید مقبول بٹ، افضل گورو کی یاد میں تقریب

 راولپنڈی ،شہید مقبول بٹ، افضل گورو کی یاد میں تقریب

شہدا کی قربانیاں تحریک کا اثاثہ ، غلام محمد صفی ، پرویز احمد شاہ ، محمود احمد ساغر

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی سینٹر کے زیر اہتمام شہید مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کنوینر غلام محمد صفی نے کہاشہدا کی لازوال قربانیاں نہ صرف تحریک کا اثاثہ ہیں بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی کی ضامن بھی ہیں۔سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی غیر متزلزل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور ترلائی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی ۔ محمود احمد ساغر، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ افسر خان، داؤد خان یوسفزئی، شمیم شال اور نجیب الغفور خان نے بھی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں