راولپنڈی ،ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق
موگارہ میں کا ر نے لڑکا کچل دیا ،چکلالہ میں عمر گاڑی کی ٹکر سے چل بسا
راولپنڈی (خبر نگار) تین ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق تیسرا شدید زخمی ہو گیا ، تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کار نے لڑکے کو کچل دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چکلالہ کے علاقہ میں ابوبکر عمر 29 سال گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں واٹر ٹینکر نے پانچ سالہ بچہ معاویہ کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔