اسلام آباد ،ملزموں کی پولیس پر فائرنگ ،اپنا ہی ساتھی زخمی
پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ،تلاشی کے دوران مال مسروقہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ سمبل کی حدود میں راہزن گینگ کے رکن نے پولیس کی ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم گرفتار ملزم خالد کی نشاندہی پر دوسرے ملزمان اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ایک مکان پر پہنچی تھی، جیسے ہی پولیس مکان پر پہنچی، گرفتار ملزم کو چھڑانے کی غرض سے اس کے ایک ساتھی ملزم نے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے ، تاہم فائرنگ میں گرفتار ملزم خالد خود زخمی ہو گیا۔ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مکان کی تلاشی لینے پر راہزنی کے دوران چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمد کیے ۔