ثناء یوسف قتل کیس ،مزید 2 گواہوں کے بیان قلمبند

 ثناء یوسف قتل کیس ،مزید 2  گواہوں کے بیان قلمبند

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے ، جج محمد افضل مجوکہ نے کہاکہ آئندہ سماعت میں استغاثہ کے بقیہ گواہان کی شہادت قلمبند کی جائے گی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں