راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی آپریشن جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے مشن کے تحت صفائی آپریشن جاری ہے۔
موسم کی سختیوں، بارش اور سردی کے باوجودآر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز نے علی الصبح سڑکوں، گلیوں اور نالیوں کی صفائی کو یقینی بنایا تاکہ شہریوں کو نکاسی آب سمیت کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر صاف، محفوظ اور صحت مند رہے ۔ سرکاری و نجی سکولوں میں خصوصی صفائی مہم بھی چلائی گئی۔ مہم کے دوران تمام سکولوں کو زیرو ویسٹ بنانے کے اقدامات کیے گئے ، سکولوں کے احاطوں، کلاس رومز، برآمدوں اور اطراف میں صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔