پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت سٹاک مارکیٹ میں ہونے والے لین دین کی سیٹلمنٹ ایک دن میں مکمل کی جا رہی ہے ، جو اس سے قبل دو دن (T+2) میں ہوتی تھی۔
سسٹم کے نفاذ سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے جدید عالمی معیارات کے مطابق اپنے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین ایس ای سی پی نے سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو سسٹم کے کامیاب نفاذ پر مبارکباد دی۔