انڈسٹریل اسٹیٹ روات،ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی 16 گھنٹے بعد قابو پایا لیا گیا

  انڈسٹریل اسٹیٹ روات،ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی 16 گھنٹے بعد قابو پایا  لیا گیا

راولپنڈی(خبر نگار)انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 16 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا، کئی گھنٹوں تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔۔۔

 آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 21 ایمرجنسی گاڑیاں اور 80 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لیتے رہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ فیکٹری کے اندر موجود ٹیکسٹائل میٹریل اور دیگر آتش گیر سامان کی بڑی مقدار کی وجہ سے تیزی سے پھیلی۔ عمارت کا رقبہ 8 کنال سے زائد پر محیط ہے ۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ 4 لاکھ لٹر سے زائد پانی استعمال ہوا، 13 گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر 75 فیصد قابو پا لیا گیا ۔جبکہ 16 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر صبغت اللہ نے کہا کہ صنعتی یونٹس اور فیکٹری مالکان فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں