جدید، مقصدی اور لاجک بیس تعلیمی نظام کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں ،برہان علی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے قائم پلیٹ فارم روبوٹ میا انٹرنیشنل کے بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن فار اسلامک ایکسی لینس کے سی ای او برہان علی نے کہا ہے کہ۔۔۔
2019ء سے پاکستان میں جدید، مقصدی اور لاجک بیس تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں، مستقبل میں پاکستان میں 133 ملین نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہاہے جس سے سالانہ 1200اموات ہو جاتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ پری پرائمری سے یونیورسٹی تک مربوط گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس میں رٹہ سسٹم کے بجائے پراجیکٹ بیس لرننگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔