ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے۔

 ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا، ریکارڈ اور عمارت کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں