ملک دشمنوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،ڈی پی او مری
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا تنویر سپرا اور ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے۔۔۔
بھمروٹ سیداں مری میں ترلائی امام بارگاہ کے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ،ڈی پی او نے کہا کہ ملکی سالمیت اور امن و امان کے خلاف سرگرم ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔