پی ایف یو جے دستو ر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ،وفات پا جانیوالے صحافیوں کیلئے فاتحہ خوانی

 پی ایف یو جے دستو ر کے زیر اہتمام  تعزیتی ریفرنس ،وفات پا جانیوالے  صحافیوں کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ۔۔۔

 صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے قومی سطح پر جرنلسٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کئے جانے سمیت بے روزگار صحافیوں کو باعزت زندگی بسر کرنے کے لیے الائونس دیا جائے، آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیشنل پریس کلب میں پی ایف یوجے دستور کے سابق صدر خواجہ فرخ سعید آر آئی یوجے دستور کے سابق صدر و سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک ،سینئر صحافیوں مسعود عاصم اور نعیم قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نواز رضا ،رانا کوثر ، اشفاق گوندل ، رائے ریاض ،  قیصر شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ، وفات پا جانے والے صحافیوں کی مغفرت و بخشش کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں