اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 65 مشکوک افراد تھانے بند
472افراد، 93دکانوں،پانچ ہوٹلز، 137موٹر سائیکلوں،17گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 472افراد، 93دکانوں ،پانچ ہوٹلز، 137موٹر سائیکلوں اور 17 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے سات افغانی،65 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔