مری میں پاکستان گیلری قائم ،سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں بڑھیں گی

مری میں پاکستان گیلری قائم ،سیاحتی  اور ثقافتی سرگرمیاں بڑھیں گی

مری (نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسار مری میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کے تحت \'\'پاکستان گیلری\'\' قائم کی گئی ہے جس سے مری کی سیاحتی اور ثقافتی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 گیلری میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی تہذیب و ثقافت، روایتی لباس، تاریخی مقامات، قدیم چرچ، سکولوں اور درسگاہوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں