الغازی ٹریکٹرز اور گرین ایگری مال کے درمیان زرعی میکانائزیشن کے فروغ کا معاہدہ

  الغازی ٹریکٹرز اور گرین  ایگری مال کے درمیان زرعی  میکانائزیشن کے فروغ کا معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان بھر میں کسانوں کو زرعی میکانائزیشن کے حل تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے گرین ایگری مال کے ساتھ ایک سٹرٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔

معاہدہ الغازی ٹریکٹرز کے لاہور آفس میں طے پایا۔ مفاہمتی یادداشت پر الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین سیکر اور گرین ایگری مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سفیان ہمایوں نے دستخط کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں