عوامی نیشنل پارٹی کی نیلو سکندری پی پی میں شامل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی نیلو سکندری نے صوبائی صدر خواتین ونگ سینیٹر روبینہ خالد اور۔۔۔
بنوں ڈویژن کی صدر فرزانہ شیرین کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ روبینہ خالد نے انہیں پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نیلو سکندری نے پارٹی میں شمولیت پر کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔