اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 16مشکوک افراد تھانے بند
165افراد، 105گھرانوں، 27موٹرسائیکلوں اور 15گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا، 165افراد اور 105گھرانوں کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 27موٹر سائیکلوں اور 15گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جانچ پڑتال کیلئے 16مشکوک افراد اور 2موٹرسائیکل کو تھانہ شفٹ کیا گیا، آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔