بوجہ مرمتی سواں گرڈ سٹیشن عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ترجمان آئیسکو کے مطابق سواں انڈر پاس کی تعمیر کے باعث 132KVٹرانسمیشن لائن ٹاور کی شفٹنگ اور متبادل جگہ پر تنصیب کی وجہ سے کل سواں گرڈ سٹیشن سے منسلک 11KVکے 22فیڈرز پر بجلی کی فراہمی صبح 7بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی ۔۔
جس کے باعث آر اے بازار، لارنس روڑ، مغل آباد، فیکٹری کوارٹر، این ایل سی فردوس سٹریٹ، قصائی چوک، اے ڈبلیو ٹی پلازہ، اے ایف آئی سی ہسپتال، جان کالونی، محلہ حجان، ایم ایچ ہسپتال، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچ ہسپتال، سپرنٹ پلازہ، ڈیفنس، عزیز آباد، عابد مجید روڑ، عسکری 14، حیدر روڑ، 35ڈی مال، بینک روڑ، چور چوک، سہام روڑ، سٹریٹ 8قاسم مارکیٹ، راجہ اکرم روڈ، رومی لین، گلنار کالونی کے علاقوں کی بجلی کی فراہمی متاثر ہو گی۔