اسلام آباد، ڈکیتیاں، چوریاں، 4گینگز کے 11ملزم گرفتار

اسلام آباد، ڈکیتیاں، چوریاں، 4گینگز کے 11ملزم گرفتار

3کروڑ سے زائد کے زیورات موبائل فون، کرنسی، اسلحہ برآمد،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس رابری ڈکیتی یونٹ ٹیموں کی بلاتفریق کارروائیوں کے دوران چار گینگ کے 10ممبران سمیت کل 11ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3کروڑ 20لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کوہسار کے حدود بلیو ایریا میں بینک ڈکیتی کی واردات، تھانہ لوہی بھیر کے ایریا میں سرقہ بالجبر میں ملوث منظم TCSگینگ کیس اور تھانہ کرپا کے ایریا میں بلائنڈ مرڈر کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، سواں زون، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دو جنوری کو سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث گینگ سے پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت تقریبا 1کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں