راولپنڈی، کرایہ داری، انسداد گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی، 19گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون کرایہ داری اور انسدادِ گداگری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 19شہریوں کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور مقدمات درج کئے۔
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا، کارروائیاں تھانہ ویسٹریج اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔، شہر بھر سے 361پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد میں 149مرد، 195خواتین اور 17خواجہ سرا شامل ہیں ۔