2025، پی ٹی سی ایل کو 120ارب روپے کی آمدن
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ملک کی صفِ اول کی ٹیلی کام و آئی سی ٹی کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے سال کے مجموعی سالانہ مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک سال میں 120ارب روپے کی آمدن حاصل کی، مجموعی آمدنی میں سالانہ 12، آپریٹنگ منافع میں 216فیصد اضافہ ہوا ، کیریئر اور ہول سیل کاروبار نے 28 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی۔ یوفون کی آمدن میں سالانہ 14 فیصد بڑھوتری ہوئی ، ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا اہم سنگ میل عبور کیا۔ یوفون کے ڈیجیٹل ذیلی برانڈ اونک (ONIC) کے صارفین کی تعداد 4لاکھ 6ہزار ہوگئی ،پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کو ڈریگنز آف پاکستان 2025 ایوارڈز اور ڈریگنز آف ایشیا 2025 ایوارڈز میں سراہا گیا۔