ایمان افروز قتل کیس ،گواہوں کو 10 مارچ کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ لڑکی ایمان افروز کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ملزم فیروز کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالتی مصروفیات کے باعث مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے ، آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔