فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی، 8 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی، 8 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

کارروائی آئی ٹین انڈسٹریل اسٹیٹ میں کی گئی،جعلی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ سیل

راولپنڈی (اے پی پی) پنجاب اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ہزار لٹر جعلی دودھ کا محلول برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات پر آئی ٹین انڈسٹریل اسٹیٹ میں کی گئی جہاں جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ بے نقاب ہوا۔ چھاپے کے دوران 336لٹر آئل، 240کلو گرام بناسپتی گھی، 350کلو گرام خشک پائوڈر اور جعلی دودھ تیار کرنے والی مشینری برآمد کر لی گئی۔ جعلی دودھ خشک پائوڈر اور بناسپتی گھی کی آمیزش سے تیار کیا جا رہا تھا جو رمضان المبارک کے دوران جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں