اسلام آباد، ون ویلنگ پر 17 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران شاہراہوں پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے کہاکہ مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کر رہے ہیں، اب تک 17افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔