ڈپٹی کمشنر چکوال کی دفتر میں آئے شہریوں سے ملاقات ،مسائل سنے
چکوال(این این آئی)ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اپنے دفتر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔