3 منشیات سپلائر گرفتار، اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد
راولپنڈی( خبر نگار) وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو600 گرام چرس برآمد کی۔
جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 250 گرام چرس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 105 گرام آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔