ایمان افروز قتل کیس ، گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیرسماعت اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ لڑکی ایمان افروز کو ہاسٹل میں۔۔۔
قتل کرنے کے کیس میں ملزم فیروز کی عدم دستیابی کے باعث مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔