عوام دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اپنی افواج کیسا تھ ہیں،تحریک پیغام مصطفی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتی ہیں ،پاکستان کی سلامتی و استحکام اور ۔۔
دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عوام اپنی افواج کی سا تھ ہیں ، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سعیدی نے کہا آج ضرورت ا س امر کی ہے کہ اختلافات سے بالاتر ہوکر قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے ۔ اسرائیل و امر یکا دنیا کو عالمی جنگ کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ، مسلم ممالک متحد ہو کر کفار کے ناپاک ارا دوں کو خاک میں ملا دیں ۔