ن لیگ آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس،الیکشن پر مشاورت
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی اجلاس ہوا۔۔
جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی ، اجلاس پارٹی امیدواروں اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام اور رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ سیاسی کمیٹی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی درخواستوں پر بریفنگ لی۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ امیدواروں کے حتمی انتخاب کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔پارلیمانی بورڈ کی قیادت قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کریں گے ، نواز شریف عیدالفطر کے بعد مظفرآباد کا دورہ کریں گے ۔اجلاس میں میاں نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔