ایپسما کا 31مارچ تک چھٹیوںکے فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 31 مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر۔۔
نظرِ ثانی کرتے ہوئے 24 مارچ سے سکول کھولنے کا اعلان کیا جائے ۔یہ مطالبہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چودھری ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین ، محمد اعجاز ملک، کرنل (ر) فواد حنیف، محمد عباس ، ابرار الحق شاکر، سکینہ تاج، غزالہ وائیں، عامر انور، ابرار احمد ایڈووکیٹ، پروفیسر شریف ساجد، مشتاق حیدر، سید عادل علی شاہ اور آغا شہاب نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل تعطیلات کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں، پنجاب میں رواں سال صرف 124 تدریسی دن میسر آئے ، جبکہ عالمی سطح پر اوسط تدریسی ایام 186 ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نمائشی اقدامات کے بجائے عملی اور مؤثر فیصلے کیے جائیں۔