پی ایم اینڈ ڈی سی کی پی جی ریزیڈنسی نشستوں میں اضافہ کی سفارش

پی ایم اینڈ ڈی سی کی پی جی ریزیڈنسی نشستوں میں اضافہ کی سفارش

محدود تربیتی نشستیں ہنر مند ڈاکٹروں کی بیرون ملک ہجرت کا سبب ، کونسل نشستوں میں اضافہ سے ملک میں زیادہ گریجویٹس کو مواقع ملیں گے ،رضوان تاج

 اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کے  اجلاس میں سفارش کی گئی کہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی نشستوں میں اضافہ کیا جا ئے ۔ کونسل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اصل مسئلہ گریجویٹس کی تعداد نہیں بلکہ تربیتی نشستوں اور بعد ازاں روزگار کے مواقع کی کمی ہے ۔کونسل نے کہا یہ عدم توازن ہنر مند میڈیکل گریجویٹس کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی ہجرت کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ صدر PM&DC پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اپنے بیان میں کہا کہ تفصیلی غور و خوض کے بعد کونسل نے متفقہ طور پر سفارش کی ہے کہ سرکاری صحت کے اداروں میں پوسٹ گریجویٹ تربیتی نشستوں میں نمایاں اضافہ کیا جائے ، پوسٹ گریجویٹ تربیتی نشستوں میں اضافہ ملک کے اندر زیادہ گریجویٹس کو مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں