مری ،پانی کے بھاری بلز ، سیوریج ٹیکس کیخلاف ہوٹل ایسوسی ایشن ،عوام متحد

 مری ،پانی کے بھاری بلز ، سیوریج ٹیکس  کیخلاف ہوٹل ایسوسی ایشن ،عوام متحد

مری(نمائندہ دنیا)واسا مری کی طرف سے ظالمانہ بھاری پانی کے بلوں اوربلاجواز سیوریج ٹیکس لگانے کیخلاف ہوٹل آنرز،ہوٹل ایسوسی ایشن مری اورعوامی حلقہ متحد، کسی صورت بل اورسیوریج چارجز جمع نہیں کرائینگے۔۔۔

بغیر میٹرریڈنگ کے لاکھوں روپے کے بھاری بھرکم بل بھیج دیتے ہیں،بغیر کسی سروے کے واسامری نے پانی بندکیاتوہم تمام ہوٹل بندکردینگے جبکہ مری میں سیوریج لائنیں نہ ہونے کے باوجود ہوٹلوں پر روزانہ کی بنیادپر فی کس باتھ روم پر بھاری اورظالمانہ ریٹ لگادیاہے ، ان خیالات کا اظہار کاروباری حلقوں اورعوامی حلقوں کے اجلاس سے معروف کاروباری وسماجی شخصیت راجہ دفتر عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرحاجی خلیل ،حافظ ذوالفقار،راجہ اکمل ،راجہ مسعود ،عاصم نواز ، اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں