ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں راولپنڈی میں تقریب ،مبارکباد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
صدر ہائی کورٹ بار سعید یوسف ، جنرل سیکرٹری ملک قاسم اور دیگر عہدیداران کی آمد پر صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اعوان،نائب صدر شازیہ یاسین ، جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی،جوائنٹ سیکرٹری احسن سلیم منج اور دیگر عہدیداران نے استقبال کیا،صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اعوان نے عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بار ہمیشہ مثبت اور تعمیری اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور وکلا ء کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ۔