ورلڈ بیک اپ ڈے: 84 فیصد صارفین حساس ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرتے ہیں،تحقیق
اسلام آباد(نامہ نگار)ورلڈ بیک اپ ڈے کے موقع پر کیسپرسکی نے اہم ڈیٹا محفوظ کرنے کے مقبول طریقوں پر روشنی ڈالی اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے عملی مشورے پیش کیے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نسل (زومرز) اور ملینیئلز تقریباً ہر چیز ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرتے ہیں، جبکہ 55 سال سے زائد عمر کے تقریباً ہر تین میں سے ایک فرد اب بھی روایتی کاغذی طریقہ کو ترجیح دیتا ہے ۔ 84فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حساس ذاتی معلومات جیسے شناختی دستاویزات، مالی تفصیلات، طبی معلومات یا تصاویر کا ذخیرہ الیکٹرانک شکل میں رکھتے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیٹا اسٹوریج کے حوالے سے 56فیصد افراد اہم ریکارڈ کمپیوٹر یا ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ کرتے ہیں، 45فیصد کلاؤڈ سروسز استعمال کرتے ہیں جبکہ 20فیصدافراد سرکاری ڈیجیٹل سروسز پر انحصار کرتے ہیں۔